صحافی مطیع اللہ جان نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

صحافی مطیع اللہ جان نے منشیات و دہشت گردی کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مطیع اللہ جان نے منشیات و دہشت گردی کیس کا حکم چیلنج کیا [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صحافی مطیع اللہ جان نے منشیات اور دہشت گردی کے کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

بیرسٹر میاں علی اشفاق کے ذریعے دائر درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے اور مقدمے سے منشیات کے چارجز ختم کیے جائیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منشیات برآمدگی کی کوئی ویڈیو یا سی سی ٹی وی فوٹیج موجود نہیں ہے، اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق ویڈیو کا موجود ہونا ضروری ہے۔

گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے مطیع اللہ جان کی درخواست کو مسترد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں