ایزی پیسہ کا عالمی ترسیلات زر کی سہولت کا آغاز

ایزی پیسہ نے عالمی ترسیلات زر کی سہولت متعارف کرادی، اب صارفین 100 سے زائد ممالک سے براہِ راست ادائیگیاں وصول کر سکیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایزی پیسہ کا عالمی ترسیلات زر کی سہولت کا آغاز [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایزی پیسہ صارفین اب 100 سے زیادہ کرنسیوں میں سرحد پار ادائیگیاں کر سکیں گے اور 100 سے زائد ممالک سے ترسیلات زر براہِ راست اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹس میں وصول کر سکیں گے۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے اپنی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی جس میں وفاقی وزرا، پالیسی سازوں، ریگولیٹرز اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں اینٹ انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا گیا جس کے تحت عالمی مالیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایزی پیسہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بھی مؤثر پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے مطابق 2025 میں پلیٹ فارم کے ذریعے 3.8 ارب سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت 15 کھرب روپے سے تجاوز کر گئی۔ ڈیجیٹل لین دین پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کے 11 فیصد کے برابر ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں