عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور میں چوری اور کرپشن ہوئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف ہیروں کا کاروبار کرنے اقتدار میں آئے تھے اور انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کوشش کی اور ان کے دور میں کرپشن اور چوری کے الزامات سامنے آئے۔ انہوں نے فیض حمید کے ساتھ مل کر مخالفین کو چور اور ڈاکو قرار دینے کا بیانیہ بنایا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف آف شور کمپنی اور چیریٹی کے پیسوں کے غلط استعمال کے الزامات ہیں، جبکہ بنی گالہ کے مبینہ جعلی دستاویزات کے باوجود انہیں صادق و امین قرار دیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے مزید کہا کہ احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے اور قانون کی حکمرانی سب پر یکساں طور پر لاگو ہونی چاہیے۔

![عظمیٰ بخاری کا بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کے الزامات [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13472_2025-12-20_07-40-29.webp)











