کوہستان اسکینڈل میں ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب کی پلی بارگین درخواست دی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوہستان مالی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو درخواست دی ہے۔
ملزم قیصر اقبال، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ کلرک تھے اور ان کے اور ان کی اہلیہ کے نام پر 10 ارب روپے کی جائیدادیں، گاڑیاں، بنگلے، پلازے، سونا اور دیگر اثاثے موجود ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق، 4 ارب روپے کے اثاثے بے نامی ڈمپر ڈرائیور کے نام پر خریدے گئے۔
واضح رہے کہ نیب نے پہلے ہی 40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 8 اہم ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جن میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکر اور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔

![کوہستان اسکینڈل: ملزم کی 14 ارب روپے کی پلی بارگین درخواست [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13471_2025-12-20_07-45-09.webp)













