انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں دباؤ برداشت کرنے کی کوشش کریں گی۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اتوار 21 دسمبر کو میدان میں اتریں گی۔ پول میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے بنگلا دیش کو اور بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ بھارت کو پول میچ جیتنے کی وجہ سے پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے، جو ٹیم دباؤ برداشت کر سکے گی وہ فائنل جیتنے میں کامیاب رہے گی۔
پاکستان اور بھارت کے پول میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا تھا اور یہی عمل فائنل میں بھی دہرائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہو گا۔

![انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بھارت مدمقابل [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13467_2025-12-20_08-09-52.webp)











