بالی ووڈ فلم ‘3 ایڈیٹس’ کے سیکوئل میں نیا کردار شامل

بالی ووڈ کی یادگار فلم ‘3 ایڈیٹس’ کے سیکوئل ‘4 ایڈیٹس’ پر کام جاری، نئے کردار کی شمولیت متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بالی ووڈ فلم '3 ایڈیٹس' کے سیکوئل میں نیا کردار شامل [Draft]

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کی معروف فلم ‘3 ایڈیٹس’ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے، فلم کے سیکوئل پر کام شروع ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہدایتکار راجکمار ہیرانی ‘4 ایڈیٹس’ کے نام سے اس فلم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

2009 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم کی کہانی کو آگے بڑھاتے ہوئے اس بار ایک نیا مرکزی کردار بھی شامل کیا جائے گا، جسے ‘چوتھا ایڈیٹ’ کہا جا رہا ہے۔ پروڈکشن ٹیم کا ارادہ ہے کہ فلم کو مزید دلچسپ بنایا جائے اور اس کے لیے ایک بڑے سپر اسٹار کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کا اسکرپٹ زیرِ تکمیل ہے اور فلم کا نام حتمی نہیں ہوا۔ سیکوئل پہلی فلم کی کہانی کو وہیں سے آگے بڑھائے گا جہاں وہ ختم ہوئی تھی، ساتھ ہی نئے عناصر بھی شامل کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ‘3 ایڈیٹس’ میں عامر خان، آر مادھون، شرمن جوشی اور کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اور فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اصل تینوں اداکار دوبارہ اپنے کرداروں میں نظر آسکتے ہیں جبکہ ‘چوتھا ایڈیٹ’ کا کردار ابھی خفیہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں