اننت امبانی نے لیونل میسی کو 36 کروڑ روپے کی نایاب گھڑی بطور تحفہ دی۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے ارب پتی اننت امبانی نے فٹبال اسٹار لیونل میسی کو 36 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نایاب گھڑی تحفے میں دی ہے۔ میسی کو یہ نایاب گھڑی بھارت کے دورے کے دوران پیش کی گئی۔
اس گھڑی کی قیمت تقریباً 13 لاکھ امریکی ڈالر ہے اور دنیا میں اس کے صرف 12 نمونے موجود ہیں۔ گھڑی میں بلیک کاربن فائبر کیس اور اسکیلیٹن ڈائل ہے جو اس کے اندرونی میکانزم کو نمایاں کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر میسی کی یہ گھڑی پہنے تصاویر وائرل ہو چکی ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔

![امبانی نے لیونل میسی کو نایاب گھڑی کا قیمتی تحفہ دیا [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13410_2025-12-20_08-29-18.webp)













