کراچی میں ڈیجیٹل فراڈ کے نئے طریقے سامنے آگئے

کراچی میں ڈیجیٹل نظام سے فراڈ کے نئے طریقے سامنے آئے ہیں، جن میں ڈلیوری ایپس اور ٹریفک چالان کا غلط استعمال شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں ڈیجیٹل نظام سے فراڈ کے نئے طریقے سامنے آئے [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کے ساتھ ہی فراڈ کے نئے طریقے سامنے آئے ہیں۔ شہریوں کو ڈلیوری ایپس اور ٹریفک چالان کے ذریعے دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

ایک ڈرائیور کو ان ڈرائیو ایپ پر پانچ ہزار روپے کی ڈلیوری کی درخواست ملی لیکن شرط یہ رکھی گئی کہ اس کے پاس پندرہ ہزار روپے نقد ہونے چاہئیں۔ ڈرائیور نے یہ رقم ادا کی مگر گاہک غائب ہو گیا اور اسے کوئی رقم واپس نہ ملی۔

ایسی مزید کہانیاں سامنے آئیں جن میں ڈرائیورز کو غیر معمولی کرایہ کی پیشکش کی گئی لیکن گاہک کے جعلی نکلا۔ یہ فراڈ عام طور پر سرکاری عہدےکا استعمال کرکے کیا جاتا ہے تاکہ ڈرائیورز کو اعتماد میں لیا جا سکے۔

ایک اور فراڈ ٹریفک چالان کے جعلی پیغامات کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو جعلی لنک بھیج کر ان کی رقم لوٹ لی جاتی ہے۔ سندھ ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ چالان صرف سرکاری ویب سائٹ سے چیک کیے جائیں۔

 

یہ فراڈ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کی ابتدائی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے اور اس کا شکار افراد کو مالی نقصان پہنچا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں