این ایچ اے کے ریونیو میں 63 فیصد اضافہ،ایئر ایمبولنس سروس شروع کرنے کا منصوبہ

این ایچ اے کے ریونیو میں 63 فیصد اضافہ، ایئر ایمبولنس سروس 2026 میں شروع ہوگی، مواصلات کے منصوبے جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این ایچ اے کے ریونیو میں 63 فیصد اضافہ، منصوبوں کی تفصیلات [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ریونیو میں ایک سال میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 2024 میں 66.8 ارب روپے سے بڑھ کر 2025 میں 108.9 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ گزشتہ 6 سالوں میں این ایچ اے کی آمدن میں اضافہ نہیں ہوا تھا، لیکن ان کی قیادت میں ایک سال میں ریونیو میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایچ اے کو 400 سے 500 ارب روپے کی کمپنی بنانے کا ہدف ہے اور وہ حکومت سے فنڈز نہیں مانگیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 2026 میں ایئر ایمبولنس سروس شروع کی جائے گی، جو ہر روڈ اور ہائی وے پر ہنگامی حالات کے لیے دستیاب ہوگی۔ سکھر حیدرآباد موٹر وے کو 30 سال بعد بحال کیا جا رہا ہے، اور لاہور سے اسلام آباد کا سفر 100 کلومیٹر کم کردیا جائے گا۔

وزیر مواصلات نے بتایا کہ چترال سے شندور تک لنک روڈ بھی بنائی جائے گی اور لیاری ایکسپریس وے کا جلد افتتاح ہوگا۔ انہوں نے میگا موٹرویز اور شاہراہوں پر کام کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر پرویز رشید نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں