لاہور میں ایم پی اے ہاسٹل کی عمارت پر نامعلوم شخص کا کرین پر چڑھاؤ، مریم نواز سے ملاقات کا مطالبہ۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے ہاسٹل کی زیر تعمیر عمارت میں ایک نامعلوم شخص کرین پر چڑھ گیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ کیا۔
یہ واقعہ اطلاع ملتے ہی اسمبلی کا سٹاف، سکیورٹی حکام اور ریسکیو ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ نامعلوم شخص نے عمارت پر وزیر اعلیٰ کے بینرز آویزاں کر رکھے تھے اور ایک بینر لہرا رہا تھا۔
ریسکیو گاڑی ایم پی اے ہاسٹل کے باہر پہنچتے ہی نامعلوم شخص نے پیچھے کی جانب جانے کی کوشش کی، جس کے بعد ریسکیو حکام اور اس کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔
نامعلوم شخص کا کہنا ہے کہ جب تک مریم نواز سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، وہ نیچے نہیں آئے گا۔ ریسکیو حکام نے اسے پہلے نیچے آنے کی درخواست کی اور ملاقات کا وعدہ کیا۔

![لاہور ایم پی اے ہاسٹل میں نامعلوم شخص کا کرین پر چڑھاؤ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13275_2025-12-19_16-47-14.webp)












