لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کے باعث عارضی بند

لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کے باعث حفاظتی اقدام کے تحت بند کر دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کے باعث عارضی بند [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹرویز کے مطابق، یہ اقدام عوام کی حفاظت کے پیش نظر لیا گیا ہے کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند میں محفوظ سفری اوقات ہیں۔

ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس کا استعمال کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، تیز رفتاری نہ کرنے اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں