مسلز کو کمزور کرنے والی عام عادات اور ان کے اثرات

مسلز کو کمزور کرنے والی عادات پانی کی کمی، ناقص غذا اور نیند کی کمی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مسلز کو کمزور کرنے والی عام عادات اور ان کے اثرات [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلز کی تعمیر کے لیے وقت، محنت اور پسینہ ضروری ہوتا ہے مگر چند عام عادات ان کی مضبوطی میں رکاوٹ ڈال سکتی ہیں۔ ناقص غذاؤں اور ورزش کی کمی جیسی عادات مسلز کو کمزور کر دیتی ہیں۔

پانی کی کمی مسلز کو نقصان پہنچاتی ہے کیونکہ اس سے خون گاڑھا ہوتا ہے اور آکسیجن کی فراہمی محدود ہو جاتی ہے۔ سخت ورزش سے قبل وارم اپ نہ کرنے سے انجری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ متوازن غذا اور پروٹین کی زیادہ مقدار مسلز کی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔

نیند کی کمی مسلز کی مرمت کے عمل کو متاثر کرتی ہے جبکہ تمباکو نوشی سے آکسیجن کی فراہمی میں کمی آتی ہے۔ زیادہ ورزش سے بھی مسلز پر تناؤ بڑھتا ہے۔ دن بھر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے مسلز کمزور ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں