کراچی میں 2025ء کے دوران جرائم و حادثات کے باعث کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے، چھیپا فاؤنڈیشن کی رپورٹ۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025ء کراچی کے شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوا ہے، جب کہ امدادی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن کی رپورٹ نے پریشان کن اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، جنوری سے اب تک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 89 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ ٹریفک حادثات میں 830 افراد جان سے گئے اور 11,837 زخمی ہوئے۔ شہری تشدد کے واقعات میں 14 ڈاکو ہلاک اور 35 زخمی ہوئے، جب کہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 407 افراد ہلاک اور 1,632 زخمی ہوئے۔
رواں سال 21 تشدد زدہ لاشیں اور 4 بوری بند لاشیں رپورٹ ہوئیں۔ پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے۔
چھریوں کے وار سے 43 افراد قتل، گیس سلنڈر پھٹنے سے 11 ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ چھت گرنے کے واقعات میں 19 افراد جبکہ چھت سے گرنے کے باعث 73 افراد جاں بحق ہوئے۔
ٹرین کی ٹکر سے 51 افراد ہلاک جبکہ پانی میں ڈوبنے سے 83 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ جھلسنے کے واقعات میں 21 افراد ہلاک اور 128 زخمی ہوئے جبکہ کرنٹ لگنے سے 131 افراد کی موت ہوئی۔
مین ہول میں گر کر 13 افراد ہلاک ہوئے۔ خودکشی کے 119 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 33 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں۔
منشیات کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں 381 مرد اور 5 خواتین ہلاک ہوئیں، جنہیں زیادہ تر لاوارث پایا گیا۔

![کراچی میں 2025ء کے دوران جرائم و حادثات کے افسوسناک اعداد و شمار [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13182_2025-12-19_12-42-43.webp)













