لندن میں فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر گرفتاری کا اعلان

برطانوی پولیس نے فلسطین کے حق میں نعرے لگانے والوں کی گرفتاری کا اعلان کیا، یہودی گروپس نے خیرمقدم کیا جبکہ فلسطینی حمایتیوں نے احتجاج کی خلاف ورزی کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لندن میں فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر گرفتاری کا اعلان [Draft]

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ عوامی مقامات پر فلسطین کے حق میں انتفاضہ کے نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس اور گریٹر مانچسٹر پولیس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حالیہ پرتشدد واقعات کے پیش نظر یہ اقدام ضروری ہے، اور الفاظ کے معنی اور نتائج ہوتے ہیں۔

پولیس کے اس اعلان کے ردعمل میں بعض افراد نے اسے سیاسی قرار دیا ہے، جبکہ یہودی گروپس نے اسے نفرت انگیزی کے خلاف اہم قدم قرار دیا۔

فلسطینی حمایتی مہم کے رہنما بن جمال نے اس فیصلے کو احتجاج کے حق کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے جبر قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں