عمران خان کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 22 نومبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج کے کیس میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے مسلسل عدم پیشی کی بنا پر وارنٹ جاری کیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے یہ حکم دیا۔

عدالت نے علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔ ان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں