سیم ڈیلریمپل کی کتاب ‘شیٹرڈ لینڈز’ کے مطابق، 1947 میں دبئی کو پاکستان کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا تھا۔ برطانوی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔
دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) دبئی جو آج دنیا کے امیر ترین شہروں میں شامل ہے، 1947 میں پاکستان کا حصہ بنتے بنتے رہ گیا۔ برطانوی حکومت کی ایک تجویز کے تحت دبئی سمیت خلیج کے علاقے پاکستان میں شامل ہو سکتے تھے۔
مشہور مؤرخ سیم ڈیلریمپل نے اپنی کتاب ‘شیٹرڈ لینڈز’ میں انکشاف کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے دبئی کو پاکستان یا بھارت کا حصہ بنانے پر غور کیا تھا۔ یہ تجویز تقسیمِ ہند کے وقت زیرِ غور آئی تھی۔
انگریز دور میں خلیجی ریاستوں کا انتظام لندن کے بجائے دہلی سے چلایا جاتا تھا۔ ان علاقوں میں انڈین پولیٹیکل سروس اور انڈین فوج تعینات تھی۔
واضح رہے کہ 1947 میں برطانوی حکومت نے ان علاقوں کو برطانوی ہند سے الگ کر دیا تھا۔ اس طرح دبئی پاکستان کا حصہ نہیں بن سکا۔
سیم ڈیلریمپل کا کہنا ہے کہ اگر اس وقت پاکستان نے اصرار کیا ہوتا، تو دبئی کی معاشی ترقی آج پاکستان کی تاریخ کا حصہ ہوتی۔












