ٹرمپ کا ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ، ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملک پر 50 فیصد ٹیرف نافذ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو فوجی اسلحہ فراہم کرنے والے کسی بھی ملک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ یہ اعلان جنگ بندی کے بعد کیا گیا۔

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک پر فوری طور پر ٹیرف لاگو ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ممالک سے امریکا کو فروخت کی جانے والی تمام اشیا پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا، اور اس میں کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے پاکستان کی ثالثی میں ایران کے خلاف جنگ کو دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان کیا ہے، اور مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے جنگ بندی کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں