پاکستان نے امریکا ایران جنگ بندی پر آئندہ جمعہ کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے موقع پر آئندہ جمعہ کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی کوششوں سے ہونے والی اس کامیاب جنگ بندی پر یوم تشکر منایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات پر ارکان کو تفصیل سے بریف کیا۔
وزیراعظم نے ثالثی کے عمل میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے کردار کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان 45 منٹ کی بات چیت ہوئی، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا گیا۔











