امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے، جو یونان اور لائبیریا سے تعلق رکھتے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔
میرین ٹریفک کے مطابق، جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے 2 بحری جہاز گزر چکے ہیں، جو یونان اور لائبیریا سے تعلق رکھتے ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پڈاپسٹ میں ایک سیشن کے دوران کہا کہ ایران سے متعلق اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور امریکا و اتحادیوں نے ایران پر حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ پرامن حل کے لیے کام جاری رکھیں گے، جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں جنگ بندی کو مختلف آراء کا سامنا ہے، کچھ اس کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ کچھ مخالفت۔











