ایران امریکا جنگ بندی پر نیتن یاہو کو شدید تنقید کا سامنا

امریکی صدر کے ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے اعلان پر اسرائیل میں سیاسی ہلچل، نیتن یاہو کو تنقید کا سامنا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو، ایران جنگ بندی پر شدید تنقید کا سامنا

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیل میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لپید نے اس جنگ بندی کی حمایت پر نیتن یاہو کو سیاسی اور تزویراتی ناکامی قرار دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر کہا کہ اسرائیل کی تاریخ میں اس سے بڑی سیاسی تباہی نہیں دیکھی گئی۔

یائر لپید نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے فیصلے کی وجہ سے اسرائیلی فوج اور عوام نے تو اپنا فرض پورا کیا، مگر حکومت اپنے مقاصد میں ناکام رہی۔ ان کے مطابق نیتن یاہو اپنے طے کردہ اہداف حاصل نہیں کر سکے۔

یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب نیتن یاہو کے دفتر سے بیان جاری ہوا کہ اسرائیل امریکی صدر کے ایران پر حملے روکنے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ تاہم، یہ شرط رکھی گئی کہ جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر بمباری دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس سے نیتن یاہو کو اندرونی سطح پر بزدلی اور ناکامی کے الزامات کا سامنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں