مشرق وسطیٰ جنگ سے ہزاروں ہلاکتیں اور اربوں کا نقصان

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ نے ہزاروں جانیں لی ہیں اور اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ، جنگ سے ہزاروں ہلاکتیں اور اربوں کا نقصان

مشرق وسطیٰ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ نے پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق جنگ کے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں۔ مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس جنگ کی شدت کو واضح کر رہی ہیں، جن میں 3 ہزار 636 افراد کی ہلاکت شامل ہے۔

مختلف علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاعات ہیں۔ لبنان میں 1 ہزار 530، عراق میں 117، اسرائیل میں 23 اور امریکا کے 13 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

جنگ کے اثرات خطے کی معیشت پر بھی شدید ہیں۔ سی ایس آئی ایس کے مطابق امریکی آپریشن کے ابتدائی 100 گھنٹوں میں 3.7 ارب ڈالر خرچ ہوئے، جو کہ خطے کی معیشت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

واضح رہے کہ توانائی کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق خطے کے 9 ممالک میں 40 توانائی کے اثاثے متاثر ہوئے، جبکہ خلیجی ممالک کی آئل ریفائننگ صلاحیت کو بھی نقصان پہنچا۔

دیگر متعلقہ خبریں