نیند کی باقاعدہ عادت، دل کے امراض سے بچاؤ میں مفید

فن لینڈ میں ایک تحقیق کے مطابق نیند کی باقاعدہ عادت دل کے امراض سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیند کی باقاعدہ عادت، دل کے امراض سے بچاؤ میں مفید

فن لینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اگر آپ دل کے امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچنا چاہتے ہیں تو ہر رات نیند کے لیے باقاعدہ شیڈول اپنائیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ مقررہ وقت پر سونے سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ Oulu یونیورسٹی کی تحقیق میں 3231 افراد شامل تھے جن کی اوسط عمر 46 سال تھی۔

کلائی پر ٹریکر کے ذریعے ان افراد کی نیند کی عادات کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ نتائج کے مطابق وہ افراد جن کا سونے کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہوتا، ان میں اگلی دہائی میں امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق 8 گھنٹے کی نیند نہ ہونا دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ سونے اور جاگنے کے اوقات کی باقاعدگی دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے اہم ہے۔

واضح رہے کہ یہ تحقیق جرنل BMC Cardiovascular Disorders میں شائع ہوئی ہے، اور مزید تحقیق کی ضرورت بھی تسلیم کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں