کیون پیٹرسن، آئی پی ایل نے کیریئر تباہ کیا

کیون پیٹرسن نے الزام لگایا کہ آئی پی ایل میں شرکت کے باعث ان کا کرکٹ کیریئر جلد ختم ہوگیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کیون پیٹرسن، آئی پی ایل نے کیریئر تباہ کیا

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے باعث ان کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر قبل از وقت ختم ہوگیا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ان کے خلاف میڈیا کے ذریعے وِچ ہنٹ کا آغاز کیا تھا۔ 2008 میں ای سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔

2009 میں انگلینڈ نے کھلاڑیوں کو محدود مدت کے لیے آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت دی۔ کیون پیٹرسن نے رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی، جس کے باعث ای سی بی کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے۔

پیٹرسن نے بتایا کہ ان کی قربانیوں نے انگلش کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ کھیلنے کی آزادی دی۔ ان کے مطابق، ان کے مؤقف نے ان کے کیریئر کو متاثر کیا لیکن آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچا۔

واضح رہے کہ کیون پیٹرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 8,181 رنز اسکور کیے اور آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدر آباد کی نمائندگی بھی کی۔

دیگر متعلقہ خبریں