شکیب الحسن نے کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی

شکیب الحسن نے بنگلادیش کے لیے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دینے کا عزم کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شکیب الحسن، ملک کے لیے دوبارہ کھیلنے کی خواہش

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن نے ایک بار پھر ملک کے لیے کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

39 سالہ شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ ان کی حالیہ میڈیا گفتگو نے کافی بحث چھیڑ دی ہے، اس لیے وہ سب کچھ واضح کرنا چاہتے ہیں۔

شکیب نے کہا کہ ان کی توجہ صرف کرکٹ پر ہے، وہ کیریئر کے اس آخری مرحلے میں بنگلادیش کے لیے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں اور بہترین کارکردگی سے ملک کو یادگار پرفارمنسز دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اہم ہے، اور ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، چاہے وہ سیاست کے بغیر ہی کیوں نہ ہو۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن نے سیاست کے ذریعے چیزیں کرنے کو زیادہ آسان قرار دیا ہے اور بنگلادیش کے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں