نسیم شاہ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ سے انجری کے باعث باہر ہوگئے، راولپنڈیز نے اب تک ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نسیم شاہ، انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں راولپنڈیز کے کھلاڑی نسیم شاہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

راولپنڈیز کی ٹیم انتظامیہ نے کہا ہے کہ نسیم کی انجری کے وقت میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کے صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث انہیں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔

راولپنڈیز کی جانب سے اب تک نسیم شاہ کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، جو ٹیم کی حکمت عملی پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کو حال ہی میں ایک متنازع ٹوئٹ کرنے پر شوکاز نوٹس اور 2 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں