حکومت نے پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے طریقہ کار وضع کر دیا

حکومت نے پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 2 ہزار روپے براہ راست شہریوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرول سبسڈی، 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے طریقہ کار وضع کرلیا ہے۔ شہریوں کو 2 ہزار روپے کی سبسڈی براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔

حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق، سبسڈی کی فراہمی کے لیے کوئی ایپ یا پیٹرول کی راشننگ نہیں ہوگی۔ سبسڈی کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر سے ڈیٹا حاصل کر کے اسٹیٹ بینک کو بھیجا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ متعلقہ شناختی کارڈ پر سبسڈی براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔ ڈیجیٹل والٹس نے پہلے ہی ادائیگیوں کا آغاز کردیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام صوبے ایک ہی پالیسی اختیار کریں۔

اقدامات کے حوالے سے موٹر سائیکلوں اور کسانوں کے معاملات صوبوں کے ذمہ ہوں گے، جبکہ ٹرانسپورٹ بشمول ٹرکوں اور بسوں کے لیے قومی سطح پر اقدامات ہوں گے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے لیے بھی قومی سطح پر ہی اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف سبسڈی ماڈلز تیار کرلیے ہیں۔ اس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں