پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل، مارکیٹ مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے بعد مارکیٹ مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سپلائی چین میں ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کی روک تھام ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل، مارکیٹ مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے بعد مارکیٹ مانیٹرنگ کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر خزانہ کی زیر صدارت پٹرول قیمتوں کی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں، حالیہ قیمتوں میں تبدیلیوں کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ ڈیزل کے ذخائر 25 دن اور کروڈ آئل کے ذخائر 12 دن تک کے لیے کافی ہیں۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سپلائی چین میں ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کی روک تھام کے لئے سخت نگرانی کی جائے گی۔ اوگرا کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے پٹرولیم سٹاک کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

پٹرول پمپس سے بروقت ڈیٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اوگرا کو ہدایت دی گئی ہے اور پی ایس او اپنے ریٹیل نیٹ ورک میں ڈیٹا رپورٹنگ کو بہتر بنائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے مارکیٹ استحکام، شفافیت اور صارفین کے تحفظ کو اپنی ترجیح بنایا ہے، جس کے تحت مشترکہ ٹیمیں ڈیٹا انٹری اور سٹاک شفافیت کے لئے تعینات کی جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں