خیرپور میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کی ویکسین پیشکش

خیرپور میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسز کے باعث عالمی ادارہ صحت نے ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیرپور میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کی ویکسین پیشکش

خیرپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیرپور میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کے باعث عالمی ادارہ صحت نے ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

خیرپور میں منکی پاکس کیسز میں اضافے کے بعد دیگر اضلاع تک پھیلاؤ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق، ویکسین صرف مخصوص ہائی رسک گروپس اور ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔

محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں میں 24 گھنٹے معلوماتی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ریسکیو 1122 کے ساتھ فوری رابطہ اور ریفرل سسٹم یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے اسپتالوں میں ایم پاکس رسپانس یونٹس قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدامات منکی پاکس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ کے مطابق نوزائیدہ بچوں میں منکی پاکس سے اب تک 7 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں