سعودی عرب کا آرٹیمس مشن میں شمولیت سے بڑا قدم

سعودی عرب نے ‘شمس’ سیٹلائٹ کو آرٹیمس ٹو مشن کے ساتھ خلا میں روانہ کر کے عرب دنیا میں پہلا ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب، آرٹیمس مشن میں شمولیت سے بڑا قدم

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب نے خلائی تحقیق میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ‘شمس’ سیٹلائٹ کو امریکی آرٹیمس ٹو مشن کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ اس اقدام سے سعودی عرب آرٹیمس پروگرام میں شامل ہونے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔

یہ مشن یکم اپریل کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے روانہ ہوا۔ مشن کا مقصد 50 سال بعد انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب لے جانا ہے۔

آرٹیمس 2 مشن میں 4 خلا باز شامل ہیں، جو 10 دن کے سفر کے دوران تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا فاصلہ طے کریں گے اور چاند کے گرد چکر لگائیں گے۔ یہ ایک اہم آزمائشی مرحلہ ہے جو مستقبل میں انسانی لینڈنگ کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

سعودی اسپیس ایجنسی کے مطابق ‘شمس’ سیٹلائٹ زمین کے مدار میں 500 سے 709 کلومیٹر کی بلندی پر گردش کرے گا۔ یہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ڈیٹا فراہم کرنے میں مدد دے گا، جس سے تحقیق میں پیش رفت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ آرٹیمس ون مشن نومبر 2022 میں کامیابی سے مکمل کیا گیا تھا، تاہم اس میں کوئی انسان شامل نہیں تھا۔ آرٹیمس 2 کی کامیابی مستقبل میں انسانوں کی چاند پر واپسی کے لیے اہم ثابت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں