پی آئی اے نے جیٹ فیول کی قیمتوں کے باعث تمام رعایتیں عارضی طور پر ختم کر دی ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جیٹ فیول کی بڑھتی قیمتوں کے سبب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دی جانے والی رعایتیں ختم کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اسٹوڈنٹس، سینئر سٹیزنز، صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں، اور اے ایس ایف اسٹاف سمیت بینکوں کے ذریعے دی جانے والی ڈسکاؤنٹس واپس لے لی ہیں۔
ایئرلائن انتظامیہ نے اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر اسٹاف کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اقسام کی رعایتیں عارضی طور پر ختم کی گئی ہیں اور یہ اقدام ایندھن کی قیمتیں معمول پر آنے تک برقرار رہے گا۔
یاد رہے کہ مہنگے جیٹ فیول کی وجہ سے پی آئی اے کے اخراجات میں شدید اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہو گیا تھا۔















