افغانستان میں 18 بھارتی قونصل خانے پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان

ضیا لانگو نے بھارت کے 18 قونصل خانوں پر پاکستان مخالف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا اور کہا کہ افغان سرزمین کا استعمال پاکستان کے خلاف ہو رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ضیا لانگو، بھارتی قونصل خانوں پر پاکستان مخالف سرگرمیوں کا الزام

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ بھارت کے 18 قونصل خانے پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

ضیا لانگو نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، بھارت کے قونصل خانے پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے ہمیشہ ملکی مفاد میں کام کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے سازشوں کا ذریعہ بنا ہوا ہے، بھارت اپنی خفت نہیں مٹا پا رہا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جنگ نہیں چاہتے، بلکہ پرامن افغانستان کے پاکستان پر مثبت اثرات ہوں گے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری حمزہ شفقات نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، حبیب اللہ نامی دہشتگرد افغانستان میں ٹی ٹی پی کمانڈر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم حبیب اللہ منشیات فروشی میں بھی ملوث ہے۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں افغان ملوث ہیں، نادرا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ کیسے بنے۔

دیگر متعلقہ خبریں