میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ، اعلیٰ شخصیات کی شرکت

میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی، اعلیٰ شخصیات کی شرکت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ، اعلیٰ شخصیات کی شرکت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں متعدد اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

نماز جنازہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں علامہ طاہر نے پڑھائی۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

وفاقی وزیر عون چودھری، ایم این اے حافظ نعمان، رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، ایم پی ایز اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں، جنہوں نے تعزیت کی۔

واضح رہے کہ میاں اسلم اقبال کی والدہ کی وفات پر مختلف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں