اسرائیل نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کی تیاری مکمل کر لی، امریکا سے گرین سگنل کا انتظار۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے اسرائیل نے امریکا سے گرین سگنل کا انتظار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اسٹیل اور پیٹروکیمیکل پلانٹس کو پہلے ہی نقصان پہنچایا گیا ہے، جس سے ایران کی 70 فیصد اسٹیل بنانے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق، ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں میں زخمیوں کی تعداد 6 ہزار 771 تک پہنچ گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر اسرائیلی حکام مکمل تیار ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، امریکا نے ایران کے خلاف جنگی تیاری کے لیے لانگ رینج اسٹیلتھ میزائل تعینات کر دیئے ہیں۔ اس اقدام سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب مسلسل حملوں کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر اس صورتحال پر احتجاج کیا ہے۔












