اتحاد ایئرویز نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اتحاد ایئرویز نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث فضائی سفر کی کم ہوتی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل فاصلے کی پروازوں پر 50 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے۔
یہ رعایتیں مئی اور جون میں سفری طلب کو بڑھانے اور خالی نشستیں بھرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں۔ موجودہ کرایے حالیہ برسوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں۔
اتحاد ایئرویز نے لندن سے سڈنی تک اکانومی کلاس کے ریٹرن ٹکٹ 688 پاؤنڈ سے شروع کیے ہیں جبکہ بزنس کلاس کے کرایے 2 ہزار 465 پاؤنڈ سے دستیاب ہیں۔
یہ رعایتیں سنگاپور، ہانگ کانگ، بینکاک، مالدیپ اور ٹوکیو کے لیے بھی دی جا رہی ہیں، جو دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی نے خطے میں فضائی سفر کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث اتحاد ایئرویز کو جولائی تک حالات بہتر ہونے کی امید ہے۔











