امریکی کمپنی نےجنگی نقصان چھپانے کے لئے سیٹلائٹ تصاویر پر پابندی لگا دی

امریکی کمپنی پلانٹ لیبز نے ایران کی جنگی تصاویر کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی ہے، امریکی حکومت کی درخواست پر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے خلاف امریکی پابندی، سیٹلائٹ تصاویر روک دی گئیں

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سیٹلائٹ کمپنی پلانٹ لیبز نے ایران سے متعلق جنگی تصاویر کی فراہمی پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ صارفین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ ایران اور مشرق وسطیٰ کے جنگ زدہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر فی الحال روک دی گئی ہیں۔

پابندی پہلے سے جاری تاخیر کی پالیسی کا تسلسل ہے، جو ابتدائی طور پر 96 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی تھی، اور بعد میں 14 دن تک بڑھائی گئی۔ اب تصاویر مکمل طور پر روک دی گئی ہیں۔

پلانٹ لیبز نے کہا ہے کہ یہ اقدام حساس معلومات کے دشمن کے ہاتھ نہ لگنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یہ پالیسی جنگ کے خاتمے تک جاری رہ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ چکی ہے، اور جنگی سرگرمیاں مختلف ممالک تک پھیل رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں