ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بوشہر جوہری پلانٹ پر حملوں کے باعث تابکاری کے خطرہ کی وارننگ دی، جو خلیجی ممالک کو متاثر کر سکتی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب مسلسل حملوں کے بعد وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو ایک خط لکھا ہے۔
وزیر خارجہ نے خط میں بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب حالیہ چوتھے حملے کے بعد تابکاری کے اخراج کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ اگر بوشہر پلانٹ سے تابکاری خارج ہوتی ہے تو یہ ایران اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں زندگی کو متاثر کر سکتا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا مغربی دنیا کو یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پلانٹ کے قریب جھڑپوں پر غصہ یاد ہے؟
واضح رہے کہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل بوشہر پلانٹ پر چار مرتبہ حملے کر چکے ہیں، اور یہ ایران کے خلاف اصل مقاصد کو ظاہر کرتا ہے۔











