زینب سلیمانی نے امریکی دعوے کی تردید کی کہ گرفتار خواتین کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے حالیہ دعوے کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں جن دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا شہید قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ اعلان امریکی محکمہ خارجہ کے بیانات کے جواب میں سامنے آیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق قاسم سلیمانی کی نواسی حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی کو گرین کارڈ منسوخی کے بعد حراست میں لیا گیا۔
قاسم سلیمانی کی ایک اور بیٹی نرگس سلیمانی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے خاندان میں سے کوئی بھی امریکا میں مقیم نہیں رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ قاسم سلیمانی کی دو رشتہ دار خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔











