ایران نے امریکی الٹی میٹم مسترد کرتے ہوئے خطے کو دوزخ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا اور اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر جنگ میں شدت آئی تو پورا خطہ ان کے لیے جہنم بن جائے گا۔
ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے واضح کیا کہ مزید جارحیت پر پورے خطے میں شدید ردعمل دیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ایران کو شکست دینے کا خواب اب ایک دلدل میں بدل چکا ہے، جس میں مخالفین خود پھنس جائیں گے۔
دوسری طرف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ کریں یا آبنائے ہرمز کھولیں، ورنہ قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے اہم گزرگاہ ہے جو ایران پر حملوں کے بعد سے بند ہے۔











