پاکستان نے 5300 ارب روپے سود کی مد میں ادا کردیے

پاکستان نے جولائی سے دسمبر تک 5300 ارب روپے سود میں ادا کیے، قرضوں کی مجموعی رقم 81 ہزار 400 ارب روپے ہو چکی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، 5300 ارب روپے سود میں ادا کردیے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک حکومت پاکستان نے 5300 ارب روپے سود کی مد میں ادا کیے ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق جون 2025 تک ملک پر واجب الادا سود ادائیگیاں 8900 ارب روپے تھیں، جبکہ دسمبر تک قرضوں پر واجب الادا سود ادائیگیاں 3600 ارب روپے رہ گئیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جبکہ پاکستان پر ملکی اور غیر ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 81 ہزار 400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

کل قرض میں 26 ہزار ارب روپے بیرونی اور 55 ہزار ارب روپے مقامی قرض شامل ہے، رواں سال کی بقیہ 2900 ارب روپے کی سود ادائیگیاں پاکستان کو جون تک کرنی ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال قرضوں پر سود ادائیگی کے لیے مختص رقم بجٹ کا 46.7 فیصد ہے، جبکہ پاکستان کا مجموعی قرض جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں