درسی کتب، قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا خدشہ

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث درسی کتب کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس سے طلبہ اور والدین پر مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
درسی کتب، قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا خدشہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پٹرول کی قیمت 458 روپے فی لٹر ہونے کے بعد درسی کتب کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

کاغذ کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جو کہ گزشتہ روز 200 روپے فی کلو تھی۔ اب یہ 225 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

پرنٹنگ اور بائنڈنگ کے ریٹس میں بھی 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پبلشرز کا کہنا ہے کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

مہنگائی کے اثرات اول جماعت سے ایف ایس سی تک نصابی کتب پر منتقل ہونے لگے ہیں، جس سے طلبہ اور والدین پر مزید مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بک سیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ان کی مجبوری ہے اور ذرائع کے مطابق درسی کتب کی (رائلٹی) میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں