عالمی خوراک کی قیمتوں میں 2.4 فیصد اضافہ

مارچ میں عالمی خوراک کی قیمتوں میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ توانائی کی بڑھتی قیمتیں بتائی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالمی خوراک کی قیمتوں میں 2.4 فیصد اضافہ، توانائی مہنگائی کی وجہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مارچ کے مہینے میں عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک و زراعت کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فروری کے مقابلے میں مارچ میں خوراک کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اس کا اہم سبب ہے۔

چینی، سبزیوں اور آئل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کی قیمتوں میں اضافہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور سپلائی کے مسائل کی وجہ سے ہے۔ یہ عوامل کھاد، ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت کو متاثر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہنگائی مشرق وسطیٰ تنازع اور علاقائی مسائل کی وجہ سے ہے، جو عالمی منڈیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں