پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان 2 ارب ڈالر ابوظبی کو اسی مہینے کے آخر میں واپس کرے گا۔ یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر رکھی گئی تھی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کر رہا تھا۔ یو اے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کرتا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دسمبر 2025 میں اس رقم کو ایک مہینے کے لیے اور پھر دو مہینے کے لیے رول اوور کیا گیا تھا۔
موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مالی معاملات میں تعاون کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔















