ایرانی فوج نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی مراکز پر ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اہداف پر ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو امریکی افواج یا ان کی معاون سرگرمیوں سے منسلک تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اردن میں امریکی فوجی سازوسامان، معاونت اور رہائش سے متعلق مقام پر حملہ کیا گیا۔ کویت کے عریفجان کیمپ میں بھی امریکی بکتر بند بریگیڈ کے مقام کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران نے بحرین میں ایک بڑے ایلومینیم کارخانے پر بھی حملے کا دعویٰ کیا، جسے امریکی عسکری صنعت کا معاون قرار دیا۔ پہلے بھی بحرین کی صنعتی تنصیبات کو ہدف بنانے کا ذکر آ چکا ہے۔
ایرانی مؤقف کے مطابق یہ حملے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر امریکی حملوں کے بعد کیے گئے۔ امریکی دھمکیوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ابھی تک ان ایرانی دعووں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔ تاہم علاقائی رپورٹس کے مطابق کویت، بحرین اور دیگر خلیجی ممالک میں میزائل اور ڈرون خطرات بڑھ گئے ہیں۔














