‏وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بڑا عوامی ریلیف

وزیر اعظم شہباز شریف نے ریلوے مسافروں کو 30 فیصد کرایہ اضافہ سے بچا لیا، ڈیزل قیمتوں کا اثر حکومت برداشت کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر اعظم شہباز شریف، ریلوے مسافروں کو 30 فیصد کرایہ اضافہ سے بچا لیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ریلوے مسافروں کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جانا تھا۔ تاہم، وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرایے بڑھانے سے روک دیا ہے۔ اکانومی اور اے سی کلاسز کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

تاجر برادری کے لیے بھی فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت نے اپنے ذمے لے لیا ہے۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدام عوام کے لیے تحفہ ہے اور ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث دیگر شعبوں میں بھی مہنگائی کا امکان ہے، لیکن حکومت نے ریلوے مسافروں کو اس سے محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں