وزیراعظم شہباز شریف کا ٹول فیس میں سہ ماہی اضافہ معطل کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ٹول فیس میں سہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا، این ایچ اے کو نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف، ٹول فیس میں سہ ماہی اضافہ معطل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ٹول فیس میں سہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر این ایچ اے کو نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہریوں پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں۔

وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 46 فیصد ٹیکس و منافع شامل ہے۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے، جیسا کہ صدر گڈز الائنس نے بھی خبردار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں