صدر ٹرمپ، ایران سے مذاکرات کے لیے تیار

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم سخت بیانات بھی جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر ٹرمپ، ایران سے مذاکرات کے لیے تیار

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ سفارتی راستہ اپنانے کا عندیہ دیا ہے، تاہم سخت بیانات بھی جاری ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں اور مسائل کے حل کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلا رکھنا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران کے ایک بڑے پل کی تباہی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ پل کبھی استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے بیانات دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی قرار دیے جا رہے ہیں جبکہ امریکی حکام کی سفارتی آمادگی صورتحال کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں