سلامتی کونسل، آبنائے ہرمز طاقت سے کھلوانے کیلئے ووٹنگ آج کرے گی

سلامتی کونسل آج آبنائے ہرمز کی کھلوانے کے لیے دفاعی طاقت کے استعمال پر ووٹنگ کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلامتی کونسل، آبنائے ہرمز کی کھلوانے کے لیے ووٹنگ آج

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ کرے گی۔ اس کا مقصد آبنائے ہرمز میں ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے دفاعی طاقت کے استعمال کی اجازت دینا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز پر سخت گرفت قائم کر لی ہے۔ اس کے نتیجے میں تیل اور ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جس سے عالمی معیشت میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔

اقوام متحدہ میں بحرین کے سفیر جمال الرویعی نے کہا کہ ہم معاشی دہشت گردی کو قبول نہیں کر سکتے۔ قرارداد کا متن، جسے امریکا کی حمایت حاصل ہے، ایک نازک موڑ پر سامنے آیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی سے صورتحال پیچیدہ ہو جائے گی۔ سلامتی کونسل میں اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم سمندری راستوں میں شامل ہے اور یہاں کشیدگی عالمی معیشت پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں