پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے 65 فیصد بڑھ گئے

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے 65 فیصد تک بڑھا دیے گئے ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے 65 فیصد بڑھ گئے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

لاہور سے مختلف روٹس پر کرایوں میں 65 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق کرایوں میں ایک ہزار سے 2500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے کرایوں کے تحت لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 3000 سے بڑھا کر 4000 روپے، جبکہ پشاور کا کرایہ 3500 سے بڑھا کر 4600 روپے کر دیا گیا ہے۔ طویل روٹس پر بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں کراچی کا کرایہ 8600 سے بڑھا کر 12000 روپے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق کرایوں میں اضافے سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ڈیزل کی قیمتوں کے تناسب سے نئی کرایہ نامہ فہرست جاری کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، جس سے کرایوں میں اضافے کی ضرورت پڑی ہے۔ حکام کے مطابق نئی کرایہ لسٹوں کو عوام اور ٹرانسپورٹرز دونوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں