صدر ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو برطرف کردیا، ٹوڈ بلینچ کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے بونڈی کی جگہ نائب اٹارنی جنرل ٹوڈ بلینچ کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کیا ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹھ نے بھی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ وہ آرمی چیف آف اسٹاف کے طور پر ایسے شخص کو دیکھنا چاہتے ہیں جو صدر ٹرمپ کے وژن پر عمل کر سکے۔
یاد رہے کہ جنرل رینڈی جارج بائیڈن دور میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے سینئر ملٹری اسسٹنٹ رہے اور مختلف جنگوں میں حصہ لے چکے ہیں۔














