ایران جنگ کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، پیٹرول 458 روپے اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران، امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 239 روپے 55 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 192 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 160 روپے 61 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے موجودہ مالیاتی دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ڈیزل پر لیوی 55 روپے 24 پیسے تھی، تاہم اب اسے صفر کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ استحکام فراہم کرنا تھا، مگر قیمتیں پھر بھی بڑھ گئیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 137.24 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 184.49 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 520 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ اضافے کے باعث ملک میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 12.14 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے، جس نے عوام کو شدید مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔












